تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:58

آسٹریلیا:تیزاب سے بھری ٹرین کی 26 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیو نیوز - سڈنی.....آسٹریلیا میں سلفیورک ایسڈ سے بھری ٹرین کی 26 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہو ئے۔ یہ حادثہ آسٹریلیا کے علاقے جولیا کریک کے نزدیک پیش آیا۔

ٹرین کی بوگیوں میں 2 لاکھ لیٹرز سلفیورک ایسڈ موجود تھا، بوگیاں الٹنے سے ڈیزل اور ایسڈ کی کچھ مقدار پٹریوں پر گر گئی۔ تین افراد معمولی زخمی ہو ئے ، بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.