29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 8:48
اسلامی ممالک کا اتحاد داعش کو شکست دے گا، سعودی مفتی اعظم
جیو نیوز - جدہ......شاہد نعیم......سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیزالشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کو شکست دے گا۔
شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار عکاظ سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔
مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ داعشی جنگجوئو وں کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔
داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔