تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:4

برطانیہ ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کےلئےمزید فوجی روانہ

جیو نیوز - لندن...... برطانوی حکومت نے شدید سیلاب سے متاثرہ شمالی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے مزید فوجی روانہ کر دیئے ہیں۔

شدید سیلاب کے باعث تفریحی شہر پارک اور آس پاس کے علاقوں میں سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کئی دریاؤں میں طغیانی ہے اور امدادی کارکن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

سیلاب سے لیڈز اور مانچسٹر جیسے صنعتی شہر اور ان کے مضافاتی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے 500فوجی اہلکار روانہ کئے جا چکے ہیں اور مزید ایک ہزار کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب سے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.