تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:36

اکھنڈ بھارت کے بیان پر تنقید، رام مادیو نے یوٹرن لے لیا

جیو نیوز - نئی دہلی .......بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوام سیوک سنگھ کے رہنما رام مادیو نے اکھنڈ بھارت کے متنازعہ بیان پر تنقید کے پیش نظر یوٹرن لے لیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کا اکھنڈ بھارت کے حوالے سے بیان غلط سیاق و سباق میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کے ثقافتی طورپرمتحد ہونے کی بات کی تھی نہ کہ ان تینوں ملکوں کے ایک ہو جانے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ رام مادیو کے اکھنڈ بھارت کے بیان کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.