تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 11:44

چین :آ تش بازی کے گودام میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ ........ چین کے صوبے حینان میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر آتشبازی کے سامان بنانے کا ایک گودام تھا ، دھماکے کے سبب چار کمروں پر مشتمل گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.