تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 13:53

سعودی مفتی اعظم نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیدیا

جیو نیوز - ریاض......... سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیدیا ، ان کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں ، انہیں اسلام کا پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا،بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔

داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی محض ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔

سعودی اخبار عکاظ سےفون پر بات چیت کرتے ہوئے سعودی مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن کے چیئرمین شیخ عبدالعزیزالشیخ نے کہا ہے کہ سعودی سربراہی میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد داعش کو شکست دینا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.