29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 14:52
سعودی عرب ، پیٹرول کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ، پمپس پر لمبی قطاریں
جیو نیوز - جدہ… شاہد نعیم …سعودی عرب کے نئے بجٹ کے ا علان کے بعد بعض شہروں میں پیٹرول کی قیمتیں یکدم بڑھ گئیں جس کی وجہ سے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ۔
قیمتیں بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر عوام گاڑیوں کے ٹینکس بھروانے کے ساتھ ساتھ خالی کنستروں اور کینز میں پیڑول جمع کرنے میں مصروف نظر آئے جبکہ بعض پیٹرول پمپس ایندھن ختم ہونے کے باعث بند کرنا پڑے ۔
بجٹ اعلان کے بعد اوکٹین91 پٹرول کی قیمت 45ہلالے فی لیٹر سے بڑھ کر 75ہلالے جبکہ پیٹرول اوکٹین 95 کی قیمت 60 ہلالے فی لیٹر سے بڑھ کے 90 ہلالے ہوگئی۔
سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں کوئی رد بدل نہیں کیا گیا اس لئے گیس کی قیمتیں اگلی منظوری تک جوں کی توں رہیں گی۔