تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 2:25

برطانوی دارالعوام کےا سپیکر کی تنخواہ وزیرِ اعظم کیمرون سے زیادہ

جیو نیوز - لندن .......برطانوی دارالعوام کے اسپیکر کی تنخواہ وزیرِ اعظم کیمرون سے زیادہ ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ، ان کی تنخواہ وزیرِ اعظم کی تنخواہ سے اس لیے بڑھی ہے کہ انھوں نے تنخواہ میں اضافہ قبول کیا تھا۔

پہلے ہی انھیں دس فیصد اضافی تنخواہ ملتی ہے جو بطور رکنِ پارلیمان سبھی کے لیے ہوتی ہے۔ تاہم وزیرِ اعظم اور دیگر وزرا کے برعکس ،ا سپیکر نے اپنے سرکاری عہدے کے لیے صفر اعشاریہ چھ دو فیصد اضافہ بھی قبول کیا ہے۔ ان کی تنخواہ میں اضافہ سینیئر سول سرونٹس کو ہر پارلیمان کے آخر میں اوسطاً ملنے والے اضافے کے مطابق ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے بطور وزیراعظم اپنی پینشن کا ’نان کنٹربیوٹری‘ نصف تنخواہ کا حصہ چھوڑ دیا ہے لیکن مسٹر برکاو نے اسے اپنے پاس رکھا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ 65 سال کی عمر تک اسے نہیں نکلوائیں گے۔ مزید یہ کہ وزیراعظم کے برعکس مسٹر برکاو کے گھر کا ٹیکس ان کی تنخواہ سے نہیں کٹتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.