تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 13:10

ترک صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جیو نیوز - ریاض…شاہد نعیم…سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔انھوں نے ترکی سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ وہ شاہ سلمان کے ساتھ شامی تنازع اور اقتصادی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک شام میں جاری بحران کا سیاسی حل چاہتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ،انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں ،لیبیا ،عراق اور یمن میں جاری بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حال ہی میں تشکیل پانے والے چونتیس ممالک پر مشتمل اتحاد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

قبل ازیں ترک صدر ،ان کی اہلیہ ایمن اور وفد کا ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد پر وزیر مملکت اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز ،وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر مملکت مسعد بن محمد العبین اور دوسرے اعلیٰ سعودی عہدیداروں نے استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.