30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 18:22
شمال مشرقی شام میں 2 خودکش دھماکے ، 30 افرادہلاک
جیو نیوز - دمشق......شمال مشرقی شام میں دو خود کش بم دھماکوں میں 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔،دھماکوں میں کرد علاقےمیں2ریستوران کونشانہ بنایاگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود دھماکے ترکی کی سرحد کے ساتھ کرد علاقے قامشلی میں ہوئے۔ جن میں دو ریستوران کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکوں میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ شہر میں تیسرا دھماکا بھی سنا گیا۔ تاہم اس دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔