تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 21:51

امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

جیو نیوز - نیویارک........امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا ۔امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ایران کی متعدد کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے ۔

ایران کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی بھی بعض کمپنیوں پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے ۔امریکی حکومتی اہلکاروں کے مطابق پابندیاں لگانے کا فیصلہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ کردار ادا کرنے پر کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.