31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 2:17
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے سال نو کے جشن کا آغاز
جیو نیوز - آک لینڈ ......نیوزی لینڈ میں 2016 ءکا آغاز ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے سال نو کے جشن کا آغازہوگیا، آکلینڈ میں نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔نیوزی لینڈ کا آکلینڈ اسکائی ٹاور رنگ ونور میں نہا گیا۔
آسٹریلیا میں تین گھنٹے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔آتش بازی کا جلدی اہتمام ان خاندانوں کےلیے کیا گیا جو رات 12بجے نہیں آسکتے۔
دہشت گردی کے خدشات پر پیرس، بیلجیئم، لندن اور نیویارک میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔