31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 7:45
پیرس حملے، دہشت گردوں کے موبائل ریکارڈ سے اہم انکشافات
جیو نیوز - پیرس......پیرس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے موبائل فون ریکارڈ سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پیرس میں حملہ کرنے والے دہشت گرد بیرون ملک سے ہدایات لے رہے تھے۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا بیلجیئم میں کم از کم ایک شخص سے رابطہ تھا، موبائل فون ریکارڈ سے عبدالحمید ابا عود کے ماسٹر مائنڈ ہونے کی نفی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ پیرس میں 13 نومبر کو دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔