تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 13:55

نیویارک: نئے سال پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں نوجوان گرفتار

جیو نیوز - نیویارک........نیویارک میں داعش سے تعلق کے شبہے اور نئے سال کے موقع پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گرفتار پچیس سالہ نوجوان لوچمین ایمانل نیویارک کے علاقے روچسٹر کا رہائشی ہے۔ جہاں وہ داعش کے ارکان کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر ایک ریسٹورنٹ میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

نوجوان نےگرفتاری کے بعد ایف بی آئی کے سامنے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔ جس کوبعد میں نیویارک کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس پر داعش کی مالی معاونت کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.