تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:16

ترک صدر کا کرد عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم

جیو نیوز - انقرہ .......ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بارپھر کہا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے لئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس کردستان ورکرز پارٹی سے نمٹنے کے لیے وسائل اور عزم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے شہروں اور پہاڑوں میں آپریشن جاری رکھا ہواہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی میں فوجی آپریشن کے دوران3 ہزار سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں زیادہ تر کرد شدت پسند تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.