تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:36

جنوبی افریقہ، بادشاہ نے خود کو قانون کے حوالے کردیا

جیو نیوز - کیپ ٹاؤن…’قانون سب کے لیے برابر ہے ،اس کی تازہ مثال جنوبی افریقہ میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں کے بادشاہ ڈیلین ڈیبو نے اپنی رعایا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں اپنے آپ کو جیل حکام کے حوالے کردیا۔

ڈیلین ڈیبو سابق صدر نیلسن منڈیلا کے بھتیجے ہیں ، قانون کے تحت وہ جیل میں بارہ سال کی قید کاٹیں گے۔ان پر ایک خاندان کو اغوا کرنے ، اس کا گھر جلانے اور ایک فرد کی ہلاکت کا الزام ہے۔

بادشاہ ڈیلین ڈیبو نے عدالت کی طرف سے اپنی ضمانت میں توسیع سے انکار کے بعد خود کو جیل حکام کے حوالے کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.