1 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:40
بارسلونا میں 2016 ءمیں پیدا ہونے والے پہلا بچہ پاکستانی نکلا
جیو نیوز - بارسلونا......شفقت علی رضا......اسپین کے بارسلونا شہر میں 2016 ءمیں پیدا ہونے والا پہلا بچہ پاکستانی نکلا۔ اسپتال دیل مار میں نئے سال کے 14منٹ بعد ایک بچی نصرت پیدا ہوئی جو پاکستانی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیںجب کہ بچی کا وزن 3 کلو 100 گرام ہے۔ نئے سال کے شروعاتی لمحات میں پیدا ہونے والی نصرت کی والدہ کی عمر 26 جبکہ ان کے والد کی عمر 30سال ہے،نصرت ان کا پہلا بچہ ہے۔
نصرت کے بعد پیدا ہونے والا دوسرا بچہ ’’شی چین‘‘ نامی ہے جس کے والدین چینی نژادہیں جو بارسلونا کے نواحی علاقہ ’’سانتا کلوما دے گرامانینت‘‘ کے ایک اسپتال میں نصرت کی پیدائش کے 13منٹ بعد پیدا ہوا۔
ا سپین کے سب سے بڑے صوبے ’’کاتالونیا ‘‘ کے شہر فیگیراس میںبھی سب سے پہلے ایرک نامی بچی پیدا ہوئی۔ وہ رات کو 00.07 پیدا ہوئی، جس کا وزن تین کلو 990گرام تھا۔