تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:45

یورپی ممالک منسک معاہدے کو 2016ء میں توسیع دینے پر متفق

جیو نیوز - پیرس....... جرمنی، فرانس، روس اور یوکرین کے سربراہان یوکرین کے مشرقی حصے میں جنگ بندی کے معاہدے کو 2016ء میں بھی توسیع دینے پر متفق ہوگئے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان کے مطابق انجیلا مرکل، فرانسوا اولانڈ، ولادیمیر پیوٹن اور پیٹرو پوروشینکو نے مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کی ایک بار پھر تائید کی ہے اور وہاں سے بھاری ہتھیار فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چاروں رہنمائوں نے مِنسک ٹو معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.