تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:51

روس نے نیٹو کو اپنی سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیدیا

جیو نیوز - ماسکو........ روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

اطاعلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ملک کی سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے اہم دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جس میں نیٹو کی توسیع کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس نے امریکا کے اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ ممالک عالمی معاملات پراپنا کنٹرول چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پرامریکا اور اس کے اتحادیوں نے جوابی حکمت عملی بھی تیاری کرلی ہے۔

روس نئی سلامتی پالیسی کے تحت اپنی سلامتی کے لیے فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنائے گا۔روسی دفاعی مشیر میخائل پوپوف نے بھی نیٹو کی توسیع کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں نیٹو کی توسیع اور روسی سرحدوں کے پاس موجودگی کا مطلب روس پر دبائو ڈالنا ہے اور روس اسے اپنی سلامتی کے لیے ’ بیرونی خطرہ‘ سمجھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.