تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:56

پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ، 2فوجی اور 2حملہ آور ہلاک

جیو نیوز - نئی دلی........بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں2 بھارتی فوجی سمیت2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 30:3بجے ہوا۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔ دہشتگرد ایئربیس کے قریب ایک عمارت میں چُھپے ہوئے ہیں۔

ادھر علاقے میں بھارتی فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ حملے کے بعد ایئربیس اور اس کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئربیس پر حملے میں 4حملہ آور ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.