تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:58

نیٹو کی توسیع روس کے لیے شدید خطرہ ہے،روسی صدر

جیو نیوز - ماسکو...... روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ قرار دے دیا، صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیٹوکی سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولاد یمیر پیوٹن نے ملک کی سلامتی اور تحفظ کے متعلق اہم دستاویز پردستخط کردیے ہیں جس میں نیٹو کی توسیع کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

دستاویز میں روس نے امریکا کے اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ ممالک عالمی معاملات پراپنا کنٹرول چاہتے ہیں جبکہ روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جوابی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے، روس نئی سلامتی پالیسی کے تحت اپنی سیکیورٹی کے لیے فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.