2 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:31
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کوئی متنازع بات کہنے سے گریز
جیو نیوز - نئی دہلی......پٹھان کوٹ میں حملے پر جہاں ایک طرف بھارتی میڈیا نے روایتی انداز سے پاکستان کے خلاف زہر اگلا ، وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کوئی متنازع بات کہنے سے گریز کیا ہے۔
اس واقعے کے بعد انہوں نے بیان دیا کہ حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جو کامیاب نہیں ہوں گے۔