تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:17

افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کی قید سے 69 مغوی رہا

جیو نیوز - کابل ......افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کرکے 69 مغویوں کو طالبان کی قید سے آزاد کرا لیا ۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق رہا کرائے گئے مغویوں میں 37 فوجی ، 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں ، طالبان نے کئی ماہ سے ہلمند کے کئی اضلاع پر قبضہ کررکھا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.