تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:13

البغدادی نام ہونے پرعرب اسپرنگ کے رکن کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل

جیو نیوز - دبئی.........سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے البغدادی نام ہونے پرعرب اسپرنگ کے ایک سرگرم کارکن کا اکاونٹ معطل کر دیا تاہم آدھے گھنٹے بعد اکائونٹ بحال کردیا گیا ۔

ایاد البغدادی کے ٹوئٹر پر70 ہزار سے زائد فالورز ہیں اور وہ اکثر اپنے پیغامات کے ذریعے دولتِ اسلامیہ پر تنقید کرتے رہتے ہیں،ایاد البغدادی نے ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اسپرنگ کے سرگرم رکن ایادالبغدادی کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کے باعث سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر نے ان کا اکاونٹ معطل کر دیا تھا ۔

اس کی وجہ ان کا خاندانی نام دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کے نام سے ملتا ہے۔ایاد البغدادی کا اکاونٹ تقریباً آدھے گھنٹے تک معطل رہا۔اس سے قبل انڈونیشیا کا ایک اخبار اور امریکی اخبار نیویارک پوسٹ بھی دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کے طور پر ان کی غلط شناخت کر چکے ہیں۔وہ ٹوئٹر پر اکثر اپنے پیغامات کے ذریعے دولتِ اسلامیہ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

اس ساری صورتحال کے حوالے سے ٹوئٹر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کے ٹوئٹر نے حال ہی میں غیر مہذب اور نفرت انگیز رویے سے متعلق اپنے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی ہے۔ٹوئٹر پر یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ اپنی سائٹ پر دولتِ اسلامیہ کے پراپیگنڈے کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی سائٹ پر لوگوں کو دھمکانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی اجازت نہیں ہے۔ایادالبغدادی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ٹوئٹر کی جانب سے پیغام ملا تھا کہ وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن اس کے علاوہ کوئی تفصیل انھیں نہیں بتائی گئی۔

انھوں نے ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے۔اید البغدادی کا اپنی ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی ایسا عرب ملک ہو جہاں البغدادی نام کا کوئی خاندان نہ رہتا ہو۔‘ان کے مطابق اس حالیہ واقعے سے ٹوئٹر کے سکیورٹی پراسس پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں اور لوگوں کے اکاونٹ معطل کرنے کے عمل کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.