تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:45

افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں بھارتی قونصل خانے پرحملہ

جیو نیوز - کابل.......افغانستان کے شہر مزارِشریف میں مسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پرحملہ کردیا تاہم بھارتی قونصل خانے کا عملہ حملے میں محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے افغانستان کے شہر مزارِشریف میں قائم بھارتی قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔

بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 20 منٹ تک فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان گورنر کا کہنا ہے کہ بھارتی قونصل خانے کے قریب 2 دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.