5 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:20
افغانستان :مزار شریف حملے میں 6سیکیورٹی اہلکار اور 4شہری زخمی ہوئے
جیو نیوز - کابل......افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6سیکورٹی اہلکار اور 4شہری زخمی ہوئے۔
آپریشن مکمل کرکے قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، بھارتی سفیر کے مطابق سفارت خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں۔
گزشتہ رات چند حملہ آوروں نے بھارتی قونصل خانے میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی تھی، افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم مودی سے فون پر بات کی اور حملے سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا۔