6 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:22
متحدہ جہاد کونسل نےپٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
جیو نیوز - سری نگر......متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے آڈیو پیغام میں بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
سید صلاح الدین کے جاری کردہ آڈیو پیغام میں کہا گیا ہےکہ بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پرمجاہدین کشمیرکےنیشنل ہائی وے اسکواڈ نےحملہ کیا ، انسانی حقوق کی پامالی نہ رکی تو یہ جنگ پورے بھارت کولپیٹ میں لے سکتی ہے۔
جموں کشمیر کی عوام کے پاس مسلح جد و جہد کےسواکوئی آپشن نہیں رہا ، بھارت کےمفادمیں ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔