تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:52

پٹھان کوٹ حملہ، مودی کا نواز شریف سے کارروائی کا مطالبہ

جیو نیوز - اسلام آباد.......ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پروزیراعظم پاکستان نوازشریف نے نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا، مودی نے زور دیا کہ پاکستان حملے میں ملوث افرادکیخلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کرے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کے بارے میں پاکستان کو قابل عمل معلومات دی گئی ہیں،نریندر مودی نے نواز شریف پر زور دیاہے کہ پاکستان حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کرے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نریندرمودی کو نواز شریف نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.