تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:25

حتمی تحقیقات تک صرف شبے کی بنا پر منفی رپورٹ پیش نہیں کرونگا،پاریکر

جیو نیوز - نئی دہلی .......بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جب تک حتمی رپورٹ نہیں آجائے، کوئی منفی رپورٹ نہیں پیش کروں گا ، حملہ آوروں کے تعلقات کس سے ہیں یہ سب تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا ۔

بھارتی وزیردفاع منوہر ہاریکر نے پٹھان کوٹ حملے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملے کی جگہ سے پاکستان سے بنی چیزیں ملی ہیں ، لیکن شبے کی بنا پر بغیر حتمی تحقیقات کے کوئی منفی رپورٹ نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آخری مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے سے پہلے نہیں کہا جاسکتا کس کے کس سے تعلقات ہیں ۔

منوہر پاریکر نے کہا کہ کومبنگ آپریشن جاری ہے ، ایک دن میں بھی ختم ہوسکتا ہے ،تین دن بھی لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.