تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:44

چین : بس میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ، ملزم گرفتار

جیو نیوز - بیجنگ.....چین میں بس میں آگ لگنے سے 17افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔

بس کو آگ لگائے جانے کا خوف ناک واقعہ چین کے علاقے ہیلان میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس مسافروں کو لے کر ریلوے اسٹیشن جارہی تھی، اس دوران اس میں آگ لگائی گئی۔ جس سے جھلس کر 9خواتین اور 8مرد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے قریبی زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے آگ لگانے کے دوران ملزم خود بھی جھلس گیا تھا۔ آگ کیوں لگائی گئی ، اس بارے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.