تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:21

بھارت کا شمالی کوریا کے ہائیدروجن بم کے تجربے پر اظہار تشویش

جیو نیوز - نئی دہلی....... بھارت نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیدروجن بم کےتجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایشیاءاور اس کے پڑوس کے درمیان ایٹمی پھیلاؤ سے متعلق روابط پریشان کن ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے تر جمان نے شمالی کوریا کے تجربے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے دستیاب معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات ہمارے لئے شدید تشویش کا باعث ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں پر ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.