تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:40

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی ،چین کا خیر مقدم

جیو نیوز - بیجنگ .......چین نے شام کےکیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کئے جانے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے ،چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ہنگ کے مطابق یہ عمل ملک میں قیام امن میں مدد گار ہو گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چن ہنگ نے پریس بریفنگ میںکہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا عمل اس ملک میں موجودہ بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے میں مدد گار ہو گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ سب شام کی حکومت، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوا ہے ،چین شام کے بحران کے سیاسی حل میں اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کرتا رہے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.