8 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:50
شمالی کوریا کے جوہری تجربے پر تشویش ہے،وائٹ ہائوس
جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکی وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی طرح چین ، روس کو بھی شمالی کوریا کے جوہری تجربے پر تشویش ہے ۔
شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربے کے دعوے پر وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے چین کے سفیر سے شمالی کوریا کے تجربے پر بات کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی جوہری تجربہ جارحانہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ،شمالی کوریا کے تجربے سے متعلق مزید جاننے کیلئے ضروری کام جاری ہے۔
وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا کہ اتحادی ممالک جاپان ، جنوبی کوریا کی حفاظت کیلئے امریکا کاعزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔