تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:54

آرتھوڈوکس عیسائی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

جیو نیوز - ماسکو.......دنیا بھر میں آرتھوڈوکس عیسائی آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی ۔

ماسکو کے مرکزی گرجا گھر میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ایک اور تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے ۔ دنیا بھر میں آرتھوڈوکس عیسائی سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں اور عبادات کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.