تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:48

لیبیا :پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی

جیو نیوز - زلیتن......لیبیا کے شہر زلیتن میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 70افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے بارود سے بھرا ہوا ٹرک اس وقت پولیس ٹریننگ سنٹر سے ٹکراکر دھماکے سے اڑادیاجب سینٹر کے سامنے پولیس میں بھرتی کے لئے لوگوں کا بڑا ہجوم موجود تھا۔

حملے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 70تک پہنچ گئی ہے جبکہ واقعے میں 100سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.