تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:35

یروشلمــ:اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،4 فلسطینی شہید

جیو نیوز - یروشلم........اسرائیلی حکومت کے مظالم سے تنگ نہتے فلسطینیوں نے اب اسرائیل کے خلاف چاقو سے حملے شروع کر دیے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر چاقو سے حملے کے 2 مختلف واقعات پیش آئے، تاہم ان واقعات میں اسرائیل کا کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے چاقو سے حملے کے الزام میں فائرنگ کرکے 4فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں اب تک 137 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.