تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:53

جھاڑ کنڈ میں پاک بھارت نمائش پر شیو سینا کے کارکنوں کاحملہ

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پاک بھارت نمائش ہندو انتہا پسندی کا نشانہ بن گئی ، شیوسیناکےکارکنوں نے حملہ کرکے اسٹال بندکرادیئے۔

شیوسینا کی مسلم دشمنی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، اس بار دیرادون میں ہونے والی پاک بھارت نمائش نشانہ بنی جو شیوسینا کے غنڈوں کو ہرگز نہ بھائی ۔ نمائش میں پہنچ کر پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ہال کے گیٹ بند کردیے اور اور پاکستانی اسٹال زبردستی بند کرانا شروع کردیے۔

تاہم بعد میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی گئی اور نمائش کو جاری رکھا گیا گیا۔ لیکن شیوسینا کے دل کو پھر بھی تسلی نہ ہوئی اور نمائش کا نام ہی بدلواکر دم لیا۔

انڈو پاک نمائش سات جنوری کو شروع ہوئی تھی اور دس جنوری کو ختم ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.