تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:55

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلم خاتون کو باہر نکال دیا گیا

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے ایک مسلم خاتون کو باہر نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 56 سالہ مسلم امریکی خاتون کو ساؤتھ کیرولینا کے ہال سے سیکیورٹی گارڈ نے زبردستی باہر نکالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم خاتون ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں خاموش احتجاج کرنے کیلئے شریک ہونا چاہتی تھی۔ مسلم خاتون کو خوفزدہ کرنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ کے پاس بم ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.