تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:31

فلاڈیلفیا:پولیس اہلکار کو زخمی کرنیوالے پر اقدام قتل کا الزام عائد

جیو نیوز - فلاڈیلفیا ......امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے داعش کے حامی حملہ آور پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کر دیا گیا۔

فلاڈیلفیا میں چار روز قبل ایڈورڈ نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی کردیا تھا اور گرفتاری کے بعد انہوں نے داعش سے تعلق کا اعتراف کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ایڈورڈ آرچر پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق ایڈ ورڈ پر دیگر کئی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور وہ زیر حراست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.