تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:33

امریکی بمبار طیارے بی 52 کی جنوبی کوریا میں نچلی پرواز

جیو نیوز - سیول.......شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربےکےبعد امریکی بمبار طیارے نے جنوبی کوریا میں نچلی پرواز کی ، امریکی فوج کے مطابق بمبار طیارے کی پرواز کا مقصد اتحادی افواج کی قوت کا مظاہرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے فوجی اڈے پر تعینات بی 52 بمبار طیارے کو نچلی پرواز پر مامور کردیا۔ بی 52 بمبار طیارے کے ساتھ 2لڑاکاطیاروں نے بھی پرواز کی جن میں سے ایک امریکا اور ایک جنوبی کوریا کا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق بمبارطیارےکی پروازکامقصداتحادی افواج کی قوت کامظاہرہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.