تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:39

امریکی بحری بیڑے کے قریب راکٹ فائر کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - نیویارک......امریکی فوج نے گزشتہ ماہ ایرانی بحریہ کی جانب سے خلیج عرب میں امریکی بحری بیڑے کے قریب راکٹ فائر کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق واقعہ چھبیس دسمبر کو پیش آیا تھا۔ امریکی بحریہ کے سی ہاک ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ہیری ٹرومین کے قریب ایرانی بحری جہاز سے پاسداران انقلاب کے گارڈ راکٹ فائر کر رہے ہیں۔

اس وقت آبنائے ہرمز سے فرانس کا جنگی جہاز سمیت دیگر تجارتی بحری جہاز بھی گزر رہے تھے۔ تاہم ایران نے امریکی بحری بیڑے کے قریب راکٹ فائر کرنے کے الزام کی تردید کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.