تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:2

جرمنی : شدت پسندوں کا حملہ ،6پاکستانی نژاد شہری زخمی

جیو نیوز - برلن .....جرمن پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گزشتہ روز 6 پاکستانی نژاد شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں نے شہریوں کو لاتیں اور گھونسے مار کر زردکوب کیا، شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقے سے اگلے ہی گھنٹے ایک شامی باشندے پر حملے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے، جرمن پولیس کا دعوی ہے کہ حملے میں ہولی گنس نامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔

پچھلے سال 31 دسمبر کو خواتین کے ہراساں کرنے کے واقعات پر بعد کولون شہر میں بےامنی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.