تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:46

عراق میں داعش کے خلاف ڈنمارک بھی اپنے فوجی بھیجے گا

جیو نیوز - ڈنمارک .....عراق کے صوبے انبار میں داعش سے لڑنے کیلئے ڈنمارک بھی اپنے فوجی روانہ کرے گا۔

داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ڈنمارک اگلے ماہ 120 فوجی اہلکاروں کو عراق بھیج رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈنمارک میں موجود فوجی اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے ۔

واضح رہے صوبہ انبار پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہے اور عراق جانے والے ڈنمارک کے فوجی اہلکا ر رضاکارانہ طور پر اس مشن میں شامل ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.