15 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:8
بھارت کا 75پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے 75زائرین کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی افراد کا یہ گروپ آگرہ کے قریب حافظ عبداللہ شاہ ؒکے مزار پر جانے کا خواہشمند تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں مارے گئے 6دہشت گردوں کی شناخت کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت کےلیے انٹرپول کو بلیک کارنر نوٹس ایشو کردیا گیا ہے۔