15 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:4
ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کےباہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا
جیو نیوز - ہیوسٹن......امریکی شہر ہیوسٹن میں 75 منزلہ عمارت کے باہر پھنسے صفائی کرنے والے 2 محنت کشوں کو بچالیا گیا ۔
ہیوسٹن فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق Chase ٹاور کی 71 ویں منزل پر کھڑکیوں کی صفائی کے دوران مشین کے تار ٹوٹ جانے سے 2 محنت کش تقریبا ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ اور انھیں بحفاظت بچالیا گیا۔