تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:7

بھارت: ٹریفک حادثے میں 5 آسٹریلوی باشندے ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں ٹریفک حادثے میں بھارتی نژاد 5 آسٹریلوی باشندے ہلاک ہوگئے ،حادثہ نئی دہلی سے آگرہ جانے والے ہائی وے پر پیش آیا۔

بھارتی نژاد آسٹریلوی شہری چھٹیاں منانے بھارت آئے تھے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی ، نتیجے میں چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو تشویشناک ھالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.