16 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:45
اوباما کے آخری خطاب میں پاکستانی نژاد امریکی کو دعوت
جیو نیوز - نیویارک......امریکی صدر براک اوباما کے آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
امریکی کانگریس مین گریس مینگ نے بتایا کہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے آفیسرلیفٹیننٹ عدیل رانا بھی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کی تقریب میں مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ عدیل رانا پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں ۔
وہ 1980ء میں پاکستان سے امریکا آئے تھے،امریکی آرمی ویٹرن ہیں اور نائن الیون کے حملوں کے بعد گراؤنڈ زیرو پر نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کے ممبر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
اس وقت عدیل رانا نیویارک پولیس کے کمیونٹی افیئرز امیگریشن میں کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔