تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:8

اسپین ، مہنگی فیس کی ادائیگی پر شناختی کا رڈ کا اجراء،پاکستانی برادی نالاں

جیو نیوز - بارسلونا ۔۔۔شفقت علی رضا۔۔یورپ میں جاری معاشی اور مالی بحران نے مقامی باشندوں سمیت تارکین وطن کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ یہاں تک کہ بعض ممالک میں بیروزگاری کی ہوشربا ء شرح سے اکثر لوگ کام کاج سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اس صورتحال میں پاکستان کا 36 صفحات کا پاسپورٹ سستا جبکہ شناختی کارڈ انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔

ا س صورتحال کے پیش نظر یورپ میں مقیم پاکستانیوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی قیمت کم کی جائے ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کیلئے 110یورو فیس اور جن افراد کو آن لائن شناختی کارڈ فارم پُر کرنا نہیں آتا انہیں30یورو علیحدہ سے ادا کرنا پڑتے ہیں جبکہ اس کے برعکس 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 36 یورو ہے۔

پاکستانی کمیونٹی کاکہنا ہے کہ جن پاکستانیوں کی بیویاں غیر ملکی ہیں انہیں پی او سی کارڈ ز جاری کئے گئے تھے جن کی وجہ سے انہیں پاکستان کا ویزہ نہیں لینا پڑتا تھالیکن اب ان کارڈز کی تجدید نہیں کی جارہی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزارت داخلہ کی جانب سے سختی سے منع کیا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی غیر ملکی بیویوں کے شناختی کارڈز نہ بنائے جائیں جبکہ اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نادرا نے دنیا بھر کے سفارت خانوں میں شناختی کارڈز بنانے کا عمل ختم کر دیا ہے اور اب ہر طرح کے کارڈز آن لائن بنوانے پڑتے ہیں ۔



اسپین ، مہنگی فیس کی ادائیگی پر شناختی کا رڈ کا اجراء،پاکستانی برادی نالاں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.