تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:17

جلال آباد :پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا ، 2 افراد ہلاک

جیو نیوز - جلال آباد…افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکومتی ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پاکستانی ویزہ کے لیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود کو دھماکےسے اڑالیا۔

افغان فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ایران اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے سفارتحانے بھی اسی علاقے میں ہیں ۔دھماکے کےبعد جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بندکردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.