تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:37

پاکستان سے مذاکرات ،بھارتی وزیر خارجہ کی سیکریٹری سے ملاقات

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات جاری ہے جس کے بعد دونوں کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سے سشما سوراج اور جے شنکر کی ملاقات میں پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات پر فیصلے کا امکان ہے۔ پاک بھارت خارجہ سیکرٹری کی سطح پر مذاکرات 15 جنوری کو اسلام آباد میں ہو ناہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی ہے،تاہم بھارت کی جانب سے مذاکرات کافیصلہ کل تک متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.